• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم"اسٹوبر"کا نیا ٹریلر جاری


کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم اسٹوبر(Stuber)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

مائیکل ڈوز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے ایڈونچر کی تکمیل کیلئے ایک پرائیوٹ ٹیکسی ڈرائیور کو پارٹنر بنا لیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار و کامیڈین کمیل نانجیانی اور معروف امریکی ریسلر ڈیو بٹیسٹا سمیت ایکو اویس، بیٹی گپلن،جمی ٹیٹرو،کیرن گیلن،اسکاٹ لارینس اور امین جوزف شامل ہیں۔

جوناتھن گولڈ اسٹین اور جوہن فرانسس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور کامیڈی کا تڑکا لیے یہ فلم 12جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین