یوکرین میں رنگا رنگ کڈز فیشن شو کا انعقاد کیا گیاجہاں فیشن کے ساتھ بچوں کےانداز بھی بدل گئے۔
Odessaفیشن ویک کے دوران منعقد ہونے والے ا س کڈز فیشن شو میں موسم کی مناسبت سے ملبوسات پیش کیے گئے۔
فیشن شو کے دوران ننھے منے بچوں نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر واک کی اور فیشن کے جلوے بکھیرے۔
پروفیشنل ماڈلز کی طرح ریمپ پر واک کرتے ننھے بچوں کو دیکھ کر حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور انکی صلاحیتوں پر داد دیتے دکھائی دیئے۔