آپ آف لائن ہیں
ہفتہ17؍ذی الحج 1441ھ8؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹنڈوالہٰ یار : مغوی بچہ بازیاب، 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

سندھ کے ضلع ٹنڈوالہٰ یار میں 8 روز قبل اپنے گھر سے اغوا ہونے والے ایک سالہ بچے کو پولیس نے بازیاب کرکے 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

ایس ایس پی رخسار کھاوڑ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 8 روز قبل چمبڑ تھانے کی حدود میں گوٹھ رحیم گوپانگ کے رہائشی ولی کپری کے ایک سالہ بچے کو اس کے رشتے داروں نے گھرسے اغوا کر لیا تھا۔

بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے قاسم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب اور اغواکاروں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بچے کو ماں کے حوالے کر دیا ہے جبکہ 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

متفرق سے مزید