• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف کشمیری رہنما زاہد ہاشمی نے کہا ہے کہ روزہ دوسروں کا احساس دلاتا ہے، رمضان المبارک میں دوسرے لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔


پیرس میں ’ادارہ منہاج القران لاکونیو‘ میں معروف کشمیری رہنما زاہد ہاشمی کی جانب سے پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈینر کا اہتمام کیا گیا، اس دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ روزہ دوسروں کا احساس دلاتا ہے، رمضان المبارک میں دوسرے لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

مشتاق پاشا نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں کشمیری کمیونٹی کی آزادی کے خصوصی دعا کریں۔

ادارہ منہاج القران ک صدر چوہدری محمد اعظم نے کہا کہ رمضان المبارک میں روز ہ افطاری کا اہتمام کرنے سے اجتمائت پیدا ہوتی ہے اس سلسلہ میں ادارہ منہاج القران میں روزہ افطاری کا اہتمام کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

زاہد ہاشمی کی جانب سے افطار ڈینر پر بات کرتے ہوئے چوہدری ظفر ککرالی نے کہا کہ جن دوستوں سے کئی کئی ماہ ملاقات نہیں ہوتی رمضان المبارک کی افطاریوں کے دوران روزانہ اُن سے ملاقات ہو جاتی ہے۔

اس موقع پر افطار سے قبل حافظ محمد معظم نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرکے لوگوں کا ایمان تازہ کیا جبکہ علامہ حسن میر قادری نے وطن عزیز پاکستان، اُمت مسلمہ کےاور اسلام کی سر بلندی کےلیے خصوصی دعا کرائی۔

تازہ ترین