کوئٹہ(پ ر)بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ ٗ نجم الدین مینگل ایڈووکیٹ ٗ اکبر شاہ ایڈووکیٹ ٗ میر فہد مینگل ٗ ملک حفیظ محمد شہی ٗ سید کمال حسین ٗ نیک محمد لہڑی ٗ عصمت اللہ اچکزئی ٗ محی الدین ساسولی ایڈووکیٹ ٗ طارق اسد ایڈووکیٹ نے سابق چیف جسٹس بلوچستان جسٹس محمد نور مسکانزئی کو فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان کے نئے چیف جسٹس مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ سائلین کو بروقت اور سستا انصاف فراہم کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اور بلوچستان میں فیڈرل شریعت کورٹ کے مقدمات زیر سماعت ہیں ان کو جلد نمٹائیں گے ۔