• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج انگلینڈ سے چوتھا ون ڈے،پاکستان کے پاس واپسی کا آخری موقع

ٹرینٹ برج، ناٹنگھم (جنگ نیوز) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹر نیشنل جمعے کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ہورہا ہے۔ میزبان انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سیریز بچانے کے لئے پاکستانی ٹیم کے پاس آخری موقع ہوگا۔ انگلینڈ میچ میں اپنے مستقل کپتان اوئن مورگن کی خدمات سے محروم ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔ ٹرینٹ برج میں تیس اگست 2016 کو انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ریکارڈ444 رنز تین وکٹ کے نقصان پر بنائے تھے۔ جس میں ایلکس ہیلز نے171 رنز بنائے تھے۔ توقع ہے کہ پاکستان ٹیم میں تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک اور محمد حفیظ کو موقع دے گا۔ جبکہ فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے محمد حسنین کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین