• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ارکان کا سیکریٹری ہاکی کی تقرری پر اعتراض

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سکریٹری شہباز احمد کو دو جولائی کے اجلاس میں طلب کرلیا، جمعے کو ہونے والے اجلاس میں پی ایچ ایف کے حکام کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں نئے سکریٹری کی تقرری پر اعتراضات اٹھائے گئے۔کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ اگر دہری شہریت والا پارلیمنٹیرین نہیں بن سکتا تو پی سی بی کا ایم ڈی بھی نہیں بن سکتا۔ سبحان احمدنے بتایا کہ پی سی بی کے آئین میں دہری شہریت کے حوالے سے کوئی قدغن نہیں۔ کمیٹی ارکان نے کہاکہ شاہد آفریدی نے اپنے کتاب میں جو انکشافات کئے ہیں کرکٹ بورڈ نے کیا ایکشن لیا۔
تازہ ترین