• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس‘نیب کا ذیلی ریفرنس میں زرداری کو ملزم نامزد کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں غیر قانونی ٹھیکوں کا ضمنی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں زیر سماعت عبوری ریفرنس میں آصف زرداری کو ملزم نامزد نہیں کیا گیا تھا تاہم تفتیش میں مزید شواہد اور آصف زرداری کا کردار سامنے آنے پر انہیں ملزم نامزد کیا جا رہا ہے جس پر سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس سے متعلق غیر قانونی ٹھیکوں کا ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق تفتیش میں مزید شواہد اور آصف زرداری کا کردار سامنے آنے پر سابق صدر کو ضمنی ریفرنس دائر کر کے ملزم نامزد کیا جا رہا ہے۔ ہریش کمپنی سے متعلق غیر قانونی ٹھیکوں کے عبوری ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید، سیکرٹری سندھ حکومت اعجاز خان مرکزی ملزم نامزد ہیں۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے افسران نے ہریش کمپنی اور اومنی گروپ کو غیر قانونی ٹھیکے دیے۔ عبدالغنی مجید نے بیٹی مناہل مجید کے نام بےنامی پراپرٹی بنائی۔

تازہ ترین