• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن ،مریم نواز کے پارٹی عہدے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے مریم نواز کیخلاف تحریک انصاف کے اراکین کی درخواست کی سماعت کیلئے 27 مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو نوٹس مل گئے ہیں جن کےمطابق الیکشن کمیشن 27 مئی کو صبح 10 بجے سماعت کریگا ۔ تحریک انصاف کے اراکین پارلیمان فرخ حبیب، ملیکہ بخاری ، جویریہ ظفر اور کنول شوذب نے مریم نواز کون لیگ کی نائب صدارت دینے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔
تازہ ترین