• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار، دشت گوران میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

قلات (نامہ نگار) سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا]تعلق کالعدم بی ایل اے سے تھا۔ مرنے والوں میں ایک کمانڈر بھی شامل ، شناخت کے بعد ایک لاش اس کی والدہ کے حوالے کر دی گئی تفصیلات کے مطابق قلات دشت گوران کے پہاڑی علاقے شور پارود میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کمانڈر شمس الدین پرکانی سکنہ پنچپائی کوئٹہ ظفر علی مردان شہی سکنہ معراب سکندرآباد سوراب کے نام سے ہوئی ہے۔سرچ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کے اطلاع پر کیا گیا تھا آپریشن مکمل ہونے پر دہشتگردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قلات منتقل کر دی گئی ہلاک شدہ دہشت گرد ظفر علی مردان شہی کو شناخت کے بعد ان کی لاش اس کے والدہ کے حوالے کی گئی۔ جس کو معراب لے جایا گیا جبکہ دو لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال کے مردہ خانے میں رکھے گئے ہیں۔
تازہ ترین