• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کی لڑکی سے مبینہ زیادتی

راولپنڈی میں تھانہ روات کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان نے 22 سال کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی ہے۔

متاثرہ لڑکی کی درخواست پر اس کےساتھ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

راول پنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق تینوں پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تھانہ روات کےایس ایچ او راجہ اعزاز نے ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے لڑکی کو گزشتہ رات زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ زیادتی کا شکار ہونے والی مذکورہ لڑکی ہاسٹل کی رہائشی تھی۔

خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ اور ڈی این اے رپورٹ فرانزک لیبارٹری لاہور بھیج دی گئی ہے، جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن مقدمے کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین