جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کا موبائل فون ڈیٹا لیک کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے گینگ کے سربراہ ملزم سبحان کے قبضے سے موبائل فونز، سمیں اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔
ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس کانسٹیبل اور نجی موبائل کمپنیوں کے ملازمین کے ساتھ مل کر گینگ بنا رکھا تھا۔