وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لگتا ہے مسلم لیگ ن میں بغاوت ہو گئی ہے، حمزہ شہباز ایک کونے میں بیٹھے ناخوش لگ رہے تھے۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئےتحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ مزے کی بات یہ ہے کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس کی صدارت وہ مولانا فضل الرحمان کریں گے جو خود اسمبلی کے رکن بھی منتخب نہیں ہو سکے۔