اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیاسی مخالفین کو معاشی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا محاسبہ کیا جا رہا ہے اس لیے یہ اکھٹے ہو گئے ہیں۔آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف تحریک چلانا قیامت کی نشانی ہے، ن لیگ نے 5 سال پورا ملک سبسڈی کے ساتھ چلایا، کوئی عوامی سیکٹر کا ادارہ نہیں جس سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہو،ان لوگوں نے کرپشن کیلئے باریاں لگا رکھی تھیں۔