ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، مقتول کی بیوی نے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔
ڈی پی او سلیم ریاض نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عیدگاہ روڈ پر گزشتہ روز قتل ہونے والے رحمت علی کو اس کی بیوی نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔
سلیم ریاض نے کہا کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور رحمت علی کو راستے سے ہٹا کر شادی کرنا چاہتے تھے، پولیس نے شک پر خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزمہ نے قتل کا اعتراف کرلیا۔
پولیس نے ملزمہ کرن نور اور اس کے ساتھی شیراز علی کو گرفتار کرلیا ہے۔