فرانس کے شہر کانز میں 72واں سالانہ فلم فیسٹیول جاری ہے جس کے ریڈ کارپٹ پر بالی ووڈ اداکارہ سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن نے بیٹی ارادھیا کے ہمراہ جلوے بکھیرے۔
فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے لورئیول میک اپ برانڈ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
ایشوریا رائے بچن نے ریڈ کارپٹ پر خوب دھوم مچائی جن کے دلکش ملبوسات اور اسٹائل نے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔
گزشتہ برس بھی ایشوریا رائے نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ہمراہ فلم فیسٹیول میں شرکت کی، اس بار ریڈ کارپٹ میں جلوہ گر ہونے کے لیے ایشوریا بیٹی کے ساتھ آئیں۔
انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ مخلتف انداز سے تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتیں اداکارائیں نت نئے دلکش ملبوسات پہن کر جلوۂ گر ہوئیں۔
کانز فلم فیسٹیول میں دپیکا پڈوکون،پریانکا چوپڑا کنگنا رناوت اور بھارتی ٹی وی اسٹار حناء خان نے بھی فیشن کے جلوے بکھیرے۔