• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس کے شہر کانز میں 72واں سالانہ فلم فیسٹیول جاری ہے جس کے ریڈ کارپٹ پر بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فیشن کے جلوے بکھیرے۔

دپیکا پڈوکون لوریل میک اپ برینڈ کی سفیر ہونے کی حیثیت سے تیسری مرتبہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کر رہی ہیں ۔

 اداکارہ نے سفید میکسی زیب تن کی تھی ،سفید میکسی میں ملبوس دپیکا پڈوکون کے ریڈ کارپٹ پر اپنائے انداز کو بےحد پسند کیا گیا تھا۔


اس دوران اداکارہ نے ڈیزائنر پیٹر دنداس کی تیار کردہ میکسی زیب تن کی، جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔


 اداکارہ نے کانز فیسٹیول کی مختلف تقریبات اور پریس میٹنگز کے لئے 5ملبوسات کا انتخاب کیا ۔

View this post on Instagram

day 2, look 2... #cannes2019 @off____white

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on


فیسٹول کے دوسرے روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دوسرے روز کی پہلی تصویر شیئر کی جس میں وہ بزنس لُک میں کافی دلکش نظر آئیں ۔

View this post on Instagram

day 2, look 1... #Cannes2019 @loewe

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on


کانز فلم فیسٹول میں دیپکا نے نہایت سادہ لیکن اسٹائلش انداز اپنایا ۔

View this post on Instagram

day 2, look 4... #cannes2019 @erdem

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on






اداکارہ نے ہلکے ہرے رنگ کا فلر لباس بھی زیب تن کیا جس پر مائلڈ پنک رنگ کی کیپ کا انتخاب کیا۔

View this post on Instagram

#Cannes2019

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دپیکا کے مداح جہاں اداکارہ کو سراہتے نظر آرہے ہیں وہیں اُن کے شوہر اداکار رنویر سنگھ بھی کمینٹ کے زریعے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔



کانز فلم فیسٹیول میں دپیکا پڈوکون سمیت اداکارہ پریانکا چوپڑا کنگنا رناوت اور بھارتی ٹی وی اسٹار حناء خان نے بھی فیشن کے جلوے بکھیرے۔


تازہ ترین