• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین میں نئے صدر زیلینسکی نے عہدے کا حلف اٹھانے کے ساتھ ہی پارلیمان کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا، نئے پارلیمانی انتخابات اکتوبر میں ہونگے۔

یوکرین میں نومنتخب صدر ولودی میر زیلینسکی نے آج پارلیمان میں حلف برادری کی تقریب میں عہدے کا حلف اٹھا لیا، تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا پہلا ٹاسک مشرقی علاقے ڈون بس میں سیزفائر کرانا ہے۔

زیلینسکی کا کہنا تھا ملک کو عملی طورپر کام کرنے والی پارلیمان کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ زیلینسکی کو پارلیمان میں اکثریت کاتعاون حاصل نہیں تھا،انہوں نے قانون دانوں پر انکی حلف برداری میں تاخیر کرانے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔

تازہ ترین