• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سندھ ایڈزستان بن گیا ہے جو بچہ ٹیسٹ کرانے جاتا ہے اسے پتا چلتا ہے وہ ایڈز میں مبتلا ہے۔

کراچی میں سرکلر ریلوے بحالی کے جائزے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نےسندھ حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ لاڑکانہ سمیت سندھ کے غریب عوام کو کیا ملا؟


انہوں نے کہا کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ سندھ کے ویزوں کےلئے میڈیکل چیک اپ کی پابندی لگ جائے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت، کے ایم سی، بلدیہ، میئر اور ہم سب سرکلر ریلوے کو چلانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں،اپوزیشن کے تمام لیڈر این آر او مانگ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ میں نے عمران خان کو کہا تھاکہ دفع کرو این آر او دے دو لیکن وزیراعظم نے کہا این آر او نہیں دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کہا تھا یہ لوگ پیسے لگائیں گے ان کے پاس حرام کا مال ہے،نو نو مہینے سے چھتیس چھتیس کیسز میں ضمانتیں ہو رہی ہیں، ایسا وقت نہ آجائے کہ ضمانتیں بھی نہ ہوں۔

شیخ رشید نے میئر کراچی وسیم اختر،چیف سیکریٹری سندھ کے ہمراہ ٹرالی میں کراچی سٹی اسٹیشن سے وزیر مینشن تک سفر کیا۔

وفاقی وزیر نے اس دوران کے سی آر بحالی کےلئے ریلوے کی زمین سے ہٹائی جانے والی تجاوزات کا جائزہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 25ایکڑ ریلوے زمین پرتجاوزات بنائی گئی ہیں ،14 ایکڑ بازیاب کروالی گئی، کراچی سرکلر کی بحالی میں سندھ حکومت کی بھرپور معاونت کریں گے۔

تازہ ترین