• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر جنید خان نےانوکھا لیکن خاموش احتجاج کرتے ہوئے انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی سے احتجاج کیا ہے۔تاہم بعدازاں انھوں نے اسے اپنے سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردیا۔

پیر کو جنید خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنے منہ پر ٹیپ لگایا ہوا ہے اور تحریر کیا ہے کہ میں کچھ نہیں کہنا چاہتا سچ کڑوا ہوتا ہے۔دریں اثنا جنید خان نے تین گھنٹے بعد تصویر اور پیغام سوشل میڈیا سے ھٹا دیا۔

پی سی بی نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے لیکن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جنید پر کارروائی کا امکان ہے۔سلیکٹرز نے جنید خان کو ٹیم میں شامل کرکے ڈراپ کیا ہے اور وہاب ریاض کو ٹیم میں سپرائز جگہ دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، قومی ٹیم میں شاداب خان، محمد عامر، وہاب ریاض اور آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔

پہلے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل جنید خان، فہیم اشرف، یاسر شاہ اور عابد علی کو ڈراپ کیا گیا ہے، جنید خان کی جگہ محمد عامر، فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ عابد علی کی جگہ آصف علی اور یاسر شاہ کی جگہ شاداب خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین