• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے جعلی آفیسرز ظاہر کرنے والے دو ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مبینہ ٹاؤن پولیس نے خود کو نیب کے جعلی آفیسرز ظاہر کرنے والے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا، پولیس نے ایک ملزم کو راجپوت کالونی کے قریب سے گرفتار کیا، پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ایک اور جعلی آفیسر کو سمامہ شاپنگ سینٹر کے قریب سے گرفتار کیا،گرفتار دونوں ملزمان حسینی رضاعرف کاشف اور ڈاکٹر نعیم اللہ خود کو نیب کے جعلی میجر ظاہر کرکے سرکاری اداروں کےافسران کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے تھے، ملزمان نے تھانہ سچل اور گلستانِ جوہر کے علاقوں میں نیب کی شناخت دکھا کر گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا،گرفتار ملزمان سے ایک رپیٹر بارہ بور بمعہ کارتوس اور نیب کے جعلی کارڈز برآمد ہوئے،پولیس نے ملزمان کے زیرِاستعمال گاڑی بھی تحویل میں لےلی۔

تازہ ترین