• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹس کیس،انچارج نوڈیرو ہائوس ندیم بھٹو کے ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،صباح نیوز ) احتساب عدالت کےجج محمد ارشدملک نےجعلی اکاؤنٹس کیس میں نوڈیروہاؤس کے انچارج ندیم بھٹوکے ریمانڈ میں 24 مئی تک کی توسیع کردی،ادھر سابق صدر آصف زرداری کا قریبی ساتھی مشتاق دبئی سے انگلینڈ فرار ہوگیا ہے، گرفتاری کیلئے انٹرپول نے برطانیہ سے رابطہ کرلیا۔ پیر کو ملزم کا ریمانڈ ختم ہونے پرنیب حکام نے ملزم کوعدالت پیش کیا اورمزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئےکہا کہ یہ ملازم ہے لیکن یوٹیلیٹی کنکشن اس کے نام پر ہیں، مزیدبھی کچھ اہم معلومات ملی ہیں یوٹیلیٹی کنکشنز سے متعلق رپورٹ نہیں آئی،بلاول ہاؤس کا یاسر سومرو نامی بندہ رقم کابندوبست کرتاتھا جسے بلایا تھا لیکن تفتیش میں شامل نہیں ہوا، آصف زرداری کو بلایا اورپوچھا گیا جس پرانہوں نے کہاکہ میرےعلم میں نہیں کہ رقم کہاں سےآئی، اس پر عدالت نےکہاکہ سورس کاپتالگ بھی جائے توکیاکریں گےجس پر پراسکیوٹرنےکہاکہ چین تک پہنچنےکیلئےتفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین