کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور بد اعمالیوں کے باعث وسائل سے مالا مال اور بہترین افرادی قوت کی صلاحیت کا حامل ملک بیرونی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے اور موجودہ حکمران آئی ایم ایف سے مزید قرضے لے رہے ہیں، عوام پر مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے،کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب ہے لیکن پانی اور بجلی کی سہولتوں سے محروم ہیں۔ جماعت اسلامی مظلوموں، مزدوروں اور غریب عوام کی ترجمانی کرے گی اور عید الفطر کے بعد مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف تحریک چلائیں گے۔