اسلام آباد، راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) طلاق یافتہ خاتون کو بچوں سے ملاقات کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے افرادکو گرفتار کرلیا گیا۔آئی جی عامرذوالفقار خان نے واقعہ کے بارے میں اطلاع ملتے ہی پولیس کو فوری ایکشن کا حکم دیا تھا جس پر بنی گا لہ پولیس نے وقوعہ میں ملوث تین افراد جا وید اختر، خاقان عرف قانی اور بشارت کو مختلف مقاما ت پر چھا پے مار کر گرفتار کر لیا۔دریں اثناء 9سالہ لڑکے سے منہ کالاکرنے والے 4اوباشوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ چونترہ کو صفتار نے بتایاکہ 8بجے صبح میرا 9سالہ بھتیجا سکول گیا اور چھٹی کے وقت جب گھر نہ پہنچا تو ہم نے اس کی تلاش شروع کی جو ہمیں گاؤں کے ایک کھنڈر نما مکان سے ملا ۔ اس نے بتایا کہ جب میں سکول جا رہا تھا تو راستہ میں مجھے علی اور زبیر ملے جن کے ساتھ 2نامعلوم افراد تھے جو مجھے ڈرا دھمکا کر ادھر کھنڈ رمیں لے آئے اور میرے ساتھ زیادتی کر تے رہے ۔