لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر آف فیزیالوجی پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر کو پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔