• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی سی ایس گروپ کی 36ویں سالگرہ پر اہم تقرریاں

ملک کی سب سے بڑی لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے والے ٹی سی ایس گروپ نے اپنی 36 ویں سالگرہ پر دو اعلیٰ سطح کی تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔

ٹی سی ایس گروپ کے مطابق محمد حارث جمالی اسٹرٹیجی گروپ کے سربراہ جبکہ فیضان صدیقی چیف آپریٹنگ آفیسر اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ہوں گے۔

فیضان صدیقی حال ہی میں جنگ میڈیا گروپ میں بطور ایم ڈی اپنی ذمے داریاں ادا کرچکے ہیں جبکہ حارث جمالی طویل عرصے سے انٹرنیشنل اسٹرٹیجک اور مالیاتی مشاورت کا طویل تجربہ نیز ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک ویلیو کے حوالے سےبھی مہارت رکھتےہیں۔

ان تقرریوں کا مقـصد ٹی سی ایس کے بلند ترقیاتی منصوبوں اورملک بھر میں پھیلے اپنےکرم فرماؤں کو مزید سہولیات فراہم کرنا ہے۔

گروپ کے بانی چیئرمین خالد اعوان نے ٹی سی ایس ملازمین اور پارٹنرز کو گروپ کی 36ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ٹی سی ایس کی حیثیت ملک بھر میں لاجسٹکس کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔

تازہ ترین