• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: طالبہ سے مبینہ زیادتی، ڈی این اے سیمپل لیب روانہ

راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس میں ملزمان اور لڑکی کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈی این اے رپورٹ جاری ہونے میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی طالبہ سے زیادتی کیس میں ڈی این اے کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونے پنجاب فرانزک لیب میں جمع کروا کر کارروائی مکمل کی جا چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی این اے رپورٹ جاری ہونے میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں 16 مئی کی درمیانی شب 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 22 سالہ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین