سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی ایک اور درخواست دائر کردی ہے۔
آصف زرداری کی جانب سے اپنی درخواست میں یہ مؤقف اپنایا ہے کہ نیب نے 23 مئی کو مجھے طلب کیا ہے اور اس موقع پر خدشہ ہے کہ مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت نیب کو مجھے گرفتارکرنے سےروکے اور میری ضمانت منظور کی جائے۔
واضح رہے کہ پی پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری 7 مختلف کیسز میں پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں۔