آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل14؍شوال المکرم 1440ھ 18؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر33 قیمتی سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کی مبینہ خریداری کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر33 قیمتی سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کی مبینہ خریداری کا الزام ہے، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کو باقاعدہ نواز شریف سے پوچھ گچھ کی اجازت دیدی ہے۔

نیب کی تفتیشی ٹیم سابق وزیراعظم نوازشریف سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں پوچھ گچھ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر 33 قیمتی سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں سال 2015اور 2016 میں خریدنے کا الزام ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ تفتیشی افسر عبدالماجداس حوالے سے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سے کیمپ جیل میں پوچھ گچھ کرچکے ہیں۔

جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں