• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی ناجائز ہے، مفتی تقی عثمانی

کراچی (نیوز ایجنسی) مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نفع کمانے کیلئے ڈالر خریدنا ملک کیساتھ بے وفائی اور ذخیرہ اندوزی کی بنا پر گناہ ہے۔ ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی ناجائز ہے اور ذخیرہ اندوزی ہونے پر یہ کام شرعا گناہ ہے جس پرروایت میں لعنت آئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اس اپنے گھٹتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کی وجہ سے شدید معاشی دوچار ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے سے ڈیل ہونے کے بعد ملک میں ایک ڈالر کی قیمت بڑھنے کی افواہوں کے بعد صرف چند دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تازہ ترین