• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر ملازمین کو بونس کی ادائیگی بینک اکائونٹس کے ذریعے کی جائے:پیغام یونین

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان واپڈا پیغام یونین نے وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) سے مطالبہ کیا ہے کہ عیدالفطر پر ملازمین کو بونس کی ادائیگی بینک اکائونٹس کے ذریعے کی جائے، ہائیڈرو یونین نے بونس کیلئے لیگل ڈیمانڈ نوٹس نہیں دیا لیکن اتھارٹی نے بونس کے اجراء کے لیٹر میں بونس آرڈر کی کاپی میں ہائیڈرو یونین کو شامل کرکے بھتہ خوری اور کرپشن کا راستہ کھول دیا ہے، ہائیڈرو یونین اس لیٹر کو بنیاد بنا کر ملازمین سے بھتہ وصول کرے گی، پیغام یونین کے مرکزی صدر سراج الدین ثاقب نے وفاقی وزیر کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کیش پے منٹ کی وجہ سے ہائیڈروورکرز یونین کم و بیش 10 کروڑ بھتہ وصول کرتی ہے جو ملازمین کا بدترین استحصال ہے۔
تازہ ترین