• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سی این جی لگی مسافر گاڑیوں کیخلاف کارروائی

سندھ حکومت نے سی این جی سیلنڈرزلگی مسافر گاڑیوں کے خلاف کارروائیاںتیز کردیں۔


محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس نے سندھ بھر میں مسافر گاڑیوں میں لگے سی این جی سیلنڈرز کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں کارروائی کے دوران مسافر وینوں سے 100 سی این جی سیلنڈر نکالے گئے اور 30 ہزار روپے چالان کیا گیا۔

اویس شاہ کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاڑکانہ، سکھر،گھوٹکی،جیکب آباد، کشمورکندھکوٹ،شکارپور، خیرپور،نوشہروفیروزاور سانگھڑمیں کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ بھر میں تمام اضلاع کے ٹرانسپورٹ، ڈی سی اورپولیس افسران کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیرٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ مسافر گاڑیوں میں سی این جی سیلنڈرلگانا جرم ہے،جوعمل نہیں کریگا اس کی گاڑی ضبط کی جائے گی، عوام کی جانوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جوٹرانسپورٹر مسافر گاڑیوں سے سی این جی سیلنڈر نہیں ہٹارہےان کےخلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

تازہ ترین