• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کو نیب میں پیشی کا نوٹس موصول، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان و رہنما پاکستان پیپلزپارٹی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو پیشی کا نوٹس آج موصول ہو گیا ہے۔

صبح گیارہ بجے کی پیشی کا نوٹس شام سوا پانچ بجے بلاول ہاؤس کراچی میں موصول ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو کے وکلاء نیب سے نوٹس ہمیشہ تاخیر سے ملنے کا شکوہ کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وکلاء نیب سے نوٹس ای میل سمیت دیگر الیکٹرانک ذرائع سے وصول کرنے کی درخواست کرچکے ہیں۔

نیب نے جواباً چیئرمین بلاول بھٹو کے وکلاء کو بذریعہ کورئیر نوٹس بھیجنے پر اصرار کیا۔

تازہ ترین