• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ ، وفاق کی اپیل خارج

Latest News
اسلام آباد.....سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وفاق کی اپیل خارج کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نےپرویزمشرف کانام ای سی ایل سےنکالنےکاحکم جاری کیاتھا، جس کے خلاف وفاق نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ نام ای سی ایل میں ڈالنےاورسنگین غداری کامقدمہ چلانےکا کریڈٹ لیتےہیں،آپ سمجھتے ہیں مشرف کوباہرنہیں جاناچاہیےتوخودنام ای سی ایل میں ڈالیں،یہاں ہم آپ کوکریڈٹ دیناچاہ رہےہیں مگرآپ یہ کریڈٹ عدالت کودےرہےہیں۔

اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےپرمشرف کےخلاف سنگین غداری کامقدمہ درج ہوا۔

سابق صدر کے وکیل فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ اب پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق صدر کے بیرون ملک جانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف ایک دو ، روز میں ملک سے باہر چلے جائیں گے۔
تازہ ترین