• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیس واپس ہوگا، ننھی نشوا کے والدین اور دارالصحت اسپتال میں مصالحت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دارالصحت اسپتال کی مبینہ غفلت کے باعث ہلاک ہونے والی ننھی نشوا کے والد قیصر علی نے کہا ہے کہ ہم نے اللہ کی رضا کےلئے سب کو معاف کر دیا ہے اور اسپتال کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس میں تین مطالبات رکھے ہیں ۔اسپتال میں نشوا کے نام سے پیڈز آئی سی یو بنایا جائے ، 50لاکھ روپے سالانہ نشوافنڈز میں جمع کرائے جائیں گے اور اسپتال انتظامیہ سالانہ دو بچوں کو اسکالر شپ دے گی ۔ بدھ کواپنے وکیل منیر احمد کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نشوا کے والد قیصر علی نےبتایا کہ ان کی اسپتال انتظامیہ کے ساتھ مصالحت ہو گئی ہے اور کیس واپس لینےکیلئے تھانے میں درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔ انہوں کہا کہ اسپتال انتظامیہ میں سے عامر چشتی اور علی فرحان کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہوا ہے ہمارے درمیان اسٹیمپ پیپر سائن ہوگیا ہے ہم اسے پالیسی ریفرم کہتے ہیں جس میں تین مطالبات تھے جو اسپتال انتظامیہ کے آگے رکھے ہیں۔
تازہ ترین