• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز ہواؤں کے جھکڑ نے طیارے کی لینڈنگ مشکل بنا دی


چین کے دارالحکومت بیجنگ میں تیز ہواؤں کے جھکڑ نے طیارے کی لینڈنگ مشکل بنا دی۔

بیجنگ کے ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈکر رہا تھا کہ اس دوران46میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے جھکڑ کچھ یوں چلے کہ طیارہ دائیں بائیں ڈولنے لگا اور لینڈنگ کرنا مشکل ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق یوں جہاز کے ڈولنے پر مسافر بیحد خوفزدہ ہوگئے تھے تاہم طیارے کے پائلٹ نے مہارت سے باحفاظت لینڈنگ کی تو سب کی جان میں جان آئی۔

تازہ ترین