• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن میں گودام پر چھاپا، چینی کی1500 بوریاں برآمد

پاکپتن میں ضلعی انتظامیہ نے ایک گودام پر چھاپا مارکرچینی کی غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 1500 بوریاں برآمد کرکے گودام سیل کردیا۔

پولیس کے مطابق ایک شوگرمل کے پرچیز افسر نے گودام کرایہ پر لےکر غیر قانونی طور پر چینی کی 1500 بوریاں ذخیرہ کر رکھی تھیں۔

برآمد ہونے والی بوریوں میں زائد المیعاد چینی بھی موجود تھی جسے نئی بوریوں میں بھر کر دوسرے شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

انتظامیہ نے گودام سیل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

تازہ ترین