• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرگرعبدالمالک نیچاری کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے‘غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر)بی این پی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری سمیت شہریوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہے گزشتہ دنوں کلی کمالو سریاب میں نوجوان زرگر عبدالمالک نیچاری کے قتل کاواقعہ قابل مذمت ہے واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ان خیالات کا اظہار بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ضلعی کونسلرز ملک محمدحسن مینگل ڈاکٹر شیر احمد قمبرانی اورمنیر احمد قمبرانی نے شہید زرگر کے گھرجاکر لواحقین سے تعزیت اورفاتحہ کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کیا رہنمائوںنے کہاکہ بی این پی اس مشکل وقت میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوںنے کہاکہ اربوں روپے امن وامان پر خرچ ہونے کے باوجود شہری جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر ہیں چوری ڈکیتی روز کامعمول بن چکے ہیں عدم تحفظ کے باعث شہری ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔
تازہ ترین