• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمس مہمند کوفیل قراردینے کے خلاف رٹ‘ یونیورسٹی حکام کو پیپر 28عدالت میں پیش کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورہائیکورٹ کے جسٹس قیصررشید اورجسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دورکنی بنچ نے سینئر صحافی شمس مہمند کو رپورٹنگ کے پرچے میں فیل قراردینے کے خلاف دائر رٹ پر یونیورسٹی حکام کو مذکورہ پیپر 28مئی کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی درخواست گزار کے وکیل سنگین خان ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس کا موکل ایک سینئر پروڈیوسر اوررپورٹر ہے جو گزشتہ 15سال سے مختلف شعبہ جات میں رپورٹنگ کررہاہے جس میں ملکی اوربین الاقوامی ادارے شامل ہیں انہوں نے جرنلز م میں ماسٹر کیلئے داخلہ لیا تاہم جب اس کا نتیجہ آیاتو تمام پرچہ جات میں فسٹ ڈویژن جبکہ رپورٹنگ میں فیل قراردیاگیاتھا جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ وہ گزشتہ 14سال سے رپورٹنگ کررہاہے ۔
تازہ ترین