ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچ گئے جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور ایران کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، پاکستانی وفد کی قیادت مخدوم شاہ محمود قریشی، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت جواد ظریف کریں گے۔
مذاکرات میں پاک ایران تعلقات اور علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہو گی۔
اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے بھی ملیں گے۔
منصب سنبھالنےکے بعدایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کایہ پاکستان کا تیسرا دورہ ہے۔