• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 15طالب علم ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔

بھارتی اخبار کے مطابق ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک کمرشل کمپلیکس کے چوتھے فلور اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے پورے فلور کو لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کمشنر سورت کے مطابق زخمیوں میں بیشتر افراد آگ سے بچنے کی کوشش میں بلڈنگ کے ٹاپ فلور سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بھی دس کے قریب افراد کو بلڈنگ سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سےتعزیت اور زخمیوں کی جلد صتحیابی کے لئے دعا کی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لئے 18فائر ٹینڈرز نے آپریشن میں حصہ لیا۔

وزیراعلیٰ گجرات نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین