پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کیاہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالعقیل کوگرفتار کیا جس کا تعلق لیاری گینگ وارسے ہے۔
ملزم بھتہ وصولی اور ڈکیتی میں ملوث ہے۔جبکہ گبول ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان ناصر، عالم، محمد نوید اور ولید کو گرفتار کیا۔
یہ ملزمان ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکرلی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔