• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، پولیس اہلکاروں کی زیادتی کی شکار خاتون کا بیان قلمبند

راولپنڈی(آئی این پی ) پولیس اہلکاروں کے ظلم کا شکار خاتون رافعہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا جس میں خاتون نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار کانسٹیبلز نے زیادتی کا نشانہ بنایا،میرے ساتھ ظلم ہوا،صرف انصاف چاہتی ہوں۔چند روز قبل راولپنڈی میں 4 پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون رافعہ کا دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرلیاگیا۔ اپنے بیان میں متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ وقوعہ کے روز سٹیچو لبرٹی دوست کے ساتھ سحری کے لئے آئی تھی کہ چار پولیس کانسٹیبلز نصیر، راشد منہاس، عظیم اور عامر نے گن پوائنٹ پراپنی سفید گاڑی میں بٹھالیا اورجبری زیادتی کا نشانہ بنایا بعد ازاں ہاسٹل کے باہر چھوڑ کر بھاگ گئے۔
تازہ ترین