• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی کلیم ،ملٹری اکائونٹس کا سینئر آڈیٹر معطل

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ملٹری اکائونٹنٹ جنرل محمد صدیق طارق جوئیہ نے کنٹرولر ملٹری اکائونٹس (ڈیفنس پروڈکشن ) میں مبینہ جعلی کلیم کے الزام پر سینئر آڈیٹر عابد طوری کو معطل کر کے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی جو جلد ہی ایم اے جی کو رپورٹ پیش کرے گی ، ذرائع کے مطابق کنٹرولر ملٹری اکائونٹس (ڈیفنس پروڈکشن ) میاں ادریس متعلقہ سینئر آڈیٹر کی بے قاعدگیوں کو ایم اے جی کے نوٹس میں لائے تھے ، جنہوں نے متعلقہ سینئر آڈیٹر کو معطل کرکے کمیٹی تشکیل دیدی جو فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ اتھارٹی کو پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ میں مزید انکشافات سامنے آسکتے ہیں ۔
تازہ ترین