• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکوسٹاف خلاف قواعد احکامات ماننے سے انکار کردے: چیف ایگزیکٹو آفیسر

ملتان (سٹاف رپورٹر)آندھیوں اوربارشوں کے بعد ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بحالی میں لائن سٹاف احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں ،بجلی کی فوری بحالی ہمارا فرض ہے لیکن اس میں جلدبازی یا بے احتیاطی کسی حادثے کا موجب بنے یہ ناقابل قبول ہے ، سٹاف کسی بھی ایسے حکم کو ماننے سے انکارکریں جس میں انہیں قواعد وضوابط سے ہٹ کر کام کرنیکا حکم دیاجائے، یہ ہدایات چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے تمام فیلڈ افسران و سٹاف کو جاری کی ہیں ، انہوں نے کہا کہ پورے ریجن میں آندھیوں اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں درختوں کے لائنوں پر گرنے، پول ٹوٹ جانے یا تاروں کے ٹوٹنے کے واقعات رونماہوئے ہیں اور ہمارا سٹاف جانفشانی سے دن اور رات بجلی کی بحالی میں مصروف ہوجاتاہے، ان تمام افسران و ملازمین کیلئے ہدایت ہے کہ وہ سیفٹی کوڈپر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، سب ڈویژنل افسران لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی کا استعمال، ورک پرمٹ کا حصول، لائن ارتھ کرنے اور حفاظتی آلات کے استعمال کی ترغیب دیں اور روزانہ کی بنیادپر ٹی اینڈ پی کی چیکنگ کریں ۔
تازہ ترین