پشاور(نامہ نگار) صوبائی حکومت نے ضلع چترال میں محکمہ خوراک کے مختلف گوداموں میں گندم کی خالی بوریوں کو پہنچنے والے نقصان کی چھان بین کے لئے سات رکنی اعلیٰ کمیٹی قائم کر دی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹ خوراک کمیٹی کے چیئرمین جبکہ محکمہ خزانہ محکمہ قانون محکمہ خوراک، ضلعی انتظامیہ چترال محکمہ خوراک کے علاقائی آڈٹ آفیسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک ملاکنڈ کمیٹی کے ممبران ہوں گے کمیٹی چترال میں گندم کی خالی بوریوں کو نیچے نقصانات کی چھان بین کر کے ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرے گی اور مسائل کے حل کے لئے سفارشات پیش کرے گی۔