• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہدایت کار یاسر نواز کی فلم رانگ نمبر 2 کا سیکسی شوکت کون ہے،فلم کی ریلیز سے قبل ہی سیکسی شوکت کا کردار میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔


معروف مزاحیہ اداکار دانش نوازا نے’ جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رانگ نمبر 2 کی کہانی میں نے لکھی ہے،اس میں ’شوکت سیکسی‘ کا دلچسپ کردار ادا کر رہا ہوں۔اس سے قبل پانچ سال پہلے رانگ نمبر میں کام کر چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رانگ نمبر 2 میں نیلم منیرجو فلم میں زویا بنی ہیں،میں اس فلم میں میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں،یہ بات اسےمعلوم نہیں ہوتی جبکہ اس فلم میں سب نیلم منیر کے عاشق ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں میرا کردار جیو کے سپر ہٹ ڈرامے نادانیاں کی یادیں تازہ کردے گا۔

دانش نوازا نے امید ظاہر کی ہے کہ فلم عید پر ریلیز ہونے کی وجہ سے فلم بین بڑی تعداد میں سنیما گھروں کا رخ کریں گے۔

تازہ ترین