’’سنڈے میگزین‘‘ کے پلیٹ فارم سے حسبِ روایت ہم نے آپ کو ’’عیدالفطر‘‘ کے پُرمسرت موقعے پر پیغامات لکھ بھیجنے کا سندیسہ دیا،جواباً دِلی جذبات کی عکّاسی وترجمانی کرتے پیغامات کی وصولی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ بہرحال، بروقت موصول ہونے والے کچھ منتخب پیغامات آپ کے پیاروں کی نذر ہیں۔
(اہلِ خانہ کے نام)
میری جانب سے پیارے بیٹے رانا توقیر صدیق، رانا رئوف صدیق، خدمت گزار بہوؤں طاہرہ،نورین، سعادت مند داماد، شوکت علی، رانا محمّد اشرف اور محمّد یاسر غزل، آنکھوں کی ٹھنڈک، دِل کی راحت، پیاری بیٹیوں شگفتہ، شازیہ، شائستہ اور عمّارہ کو دِل کی گہرائیوں سے عید مبارک قبول ہو۔ ( رانا محمّد صدیق، دیپال پور، اوکاڑہ کا پیغام)
(اپنے پیارے اہلِ خانہ کے لیے)
میری جانب سے امّی، ابّو، شرارتی نٹ کھٹ بہن، بھائیوں اور معصوم بھانجوں ابراہیم، عبد اللہ، علی حیدر اور تمام عزیز و اقارب کو عیدالفطر کی میٹھی میٹھی خوشیاں مبارک ہوں۔ (سعدیہ وحید سعدی،اسلام آبادکی مبارک باد)
(سوات میں مقیم بہن کے نام)
ہماری جانب سے پیاری چھوٹی بہنا شاگول، فیصل بھائی اور سوئیٹ سی بھانجی ہنزہ کو خوشیوں بَھراپُرمسرت تہوار مبارک ہو۔ (تمہاری سات بڑی بہنوں کا، قیوم آباد، کراچی سے پیغام)
(جان سے پیارے ابّو جان کے لیے)
ابّوجان! ہم سب کی طرف سے آپ کو عید کی ڈھیروں ڈھیر خوشیاں مبارک ہوں۔ دُعا ہے کہ آپ کا سایا ہمارے سَروں پرتادیر قائم رہے(آمین)۔ (حورعین دُرّانی ،عیسیٰ دُرّانی اور عرحان خان دُرّانی، قیوم آباد،کراچی سے)
(اپنی چہیتی بیگم، سیّدہ ن۔ن کے نام)
میری طرف سے عید کی مبارک باد قبول کیجیے۔ (پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی،گلبرگ ٹاؤن، کراچی کی طرف سے)
(’’سنڈے میگزین ‘‘کی مدیرہ کے لیے)
پیاری بیٹی!میری جانب سے آپ اور آپ کی پوری ٹیم کو دِل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔دُعا ہے کہ ہمیشہ شاد وآباد رہو۔ ویسے، سارا سال میرے میاں جی کی تحریروں کو جس حوصلے ،صبر اور ہمّت سے برداشت کرتی ہو، اُس پر داد دینے کو جی چاہتا ہے۔ (بیگم سیّدہ ناہید ظفر انوار حمیدی، گلبرگ ٹاؤن، کراچی کا اقرار)
(اپنے پیاروں کے نام)
میری جانب سے پیارے بیٹے آصف، شبانہ اور دیگر اہلِ خانہ کو عیدِسعید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ (عبدالقیوم،کنیز فاطمہ سوسائٹی، کراچی سے)
(عزیز ترین بھائی جان، ممتاز حسین کے لیے)
پلیز بھائی! ناراضی چھوڑ دو اور عید کے موقعے پر اپنی دُلاری بہن کے پاس آ جاؤ۔ ( بنتِ سومر خانگل،کلی ترخہ، کوئٹہ کی التجا)
(پیارے بابا (مرحوم) کے نام)
ہمیں آ پ کے بغیر کوئی عید، عید نہیں لگتی۔ (حمیدہ گل اور حمیرا گل ،کوئٹہ سے)
(جان سے بھی پیارے ابّو جی کے لیے)
ابّو جی! آپ کو ہم سے بچھڑے کئی برس بیت گئے ہیں۔آپ بہت یاد آتے ہیں۔ (گل عطر، ڈیرہ اللہ یار کی فریاد)
(پیاری امّی جان کے لیے)
امّی جی! آپ ہی کے دَم سے عید کی رونقیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے مابین محبّت واُخوّت کا جذبہ برقرار رکھے(آمین)۔ (سرتاج خان، عُمر تاج خان اور زرتاج خان، قیوم آباد، کراچی سے)
(اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کے نام)
آپ سب میری جانب سے دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید کی مبارک بادقبول کریں۔ (سلمان سلیم، اورنگی ٹائون، کراچی سے)
(خطیبِ مسجد اور انتظامیہ کے لیے)
مرکزی جامع مسجد، جنگ شاہی کے خطیب، مولانا فضل اللہ(بابو بھائی)اور انتظامیہ کو عیدالفطر مبارک ہو۔ (حاجی خلیل، اسحاق اقبال اور شہزاد، کراچی سے)
(پاک فوج، رینجرز، پولیس اور اہلِ وطن کے نام)
آپ سب کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔ (کمال احمد اورنگی ٹائون،کراچی کی مبارک باد)
(اہلِ خانہ کے لیے)
میری جانب سے امّی،ابّو، عالم بھائی، فیروز بھائی اور تمام بہنوں کو عیدالفطر مبارک ۔ (شہروز اسلم، اورنگی ٹائون، کراچی کا پیغام )
(اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کے نام)
پُرخلوص دِل سے آپ سب کو عید مبارک۔ دُعا ہے کہ ہم سب کا ساتھ قائم و دائم رہے(آمین)۔ (محمّد شفیع میمن، نارتھ کراچی،کراچی سے)
(اہلیہ اور بیٹےکے لیے)
دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو ہمیشہ خوش و خرّم رکھے(آمین)۔عید مبارک۔ (فیصل صدیقی، کراچی کی دُعا)
(جھڈّو میں مقیم خالہ اور ان کی فیملی کے نام)
میری جانب سے عید کی ڈھیروں ڈھیر مبارک باد قبول کیجیے (شعیب کلیم قائم خانی، کراچی سے)
(اہلِ وطن کے لیے)
پیارے وطن کے باسیوں کو عید مبارک قبول ہو۔ (امان مسرور، اورنگی ٹائون،کراچی کا پیغام)
(مسلمان بہن، بھائیوں کے لیے)
میری طرف سے آپ سب کو عیدالفطر مبارک ۔ (وزیر محمود شاکر، بحریہ ٹائون ،راول پنڈی کی جانب سے)
(دِل نگر میں بسنے والی میری سہیلیوں کے نام)
ثناء ،ثمرین، عائشہ اور مبینہ! آپ سب کو سب سے پہلے میری جانب سے عیدمبارک قبول ہو۔ (نور الھدیٰ بنتِ محمّد اسلم، جھڈوکی مبارک باد)
(پیاری کزنز کے لیے)
میری پیاری کنزنزحرا، عدیلہ، عمّارہ، صبا، رَدا اور گڑیا آپی!سویّاں اور شیر خُرما کھاتے ہوئے ہمیں بھول نہ جانا۔ عید مبارک (عافیہ، عالیہ اور سعدیہ کی فرمایش)
(ناراض لوگوں کے نام)
ہم سے جو لوگ ناراض ہیں، انہیں دِل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔ دُعا ہے کہ اللہ آپ سب کو خوش رکھے اور یہ ناراضیاں جلد دُور ہوجائیں(آمین)۔ (سعید، اصغر، جمال ،عارفہ، گل رُخ، خدیجہ اور صفیہ، رسال پور کینٹ سے )
(قوم کی محافظ، پاک فوج کے لیے)
آپ سب کو عید کی ڈھیروں ڈھیر خوشیاں مبارک ہوں۔ (ولید، مریم، علی حسنین اور سمیرا، کراچی سے)
( دوست جیسے والد، نیاز احمد کے نام)
ابُو جان! آپ روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم ہیں۔آپ کو میری جانب سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ (دانیال نیاز، اورنگی ٹاؤن، کراچی کا پیغام)
(زندگی میں رنگ بَھرنے والے دوستوں کے نام)
آپ سب کو عید مبارک۔ (وسیم شہزاد ،کراچی کا پیغام)
(اہلیہ کے نام)
مجھے اب بھی یاد ہے، جب پُرانےگھر کے کمرے کی کھونٹی پر تمہارا جامنی رنگ پیراہن لٹکاتھا اور تم آنکھیں موندے میرے انتظار میں اداس بیٹھی تھیں،پھر آہٹ پاتے ہی تم نے آنکھیں کھولیں اور بے ساختہ کہا، ’’اگر تم نہ آتے، تو عید، عید نہ لگتی۔‘‘ کاش! ایک بار ہی سہی میرے مرنے سے پہلے تم لوٹ آؤ۔ (ج۔الف سیّد کی فریاد )
(پیاری امّی جی کے لیے)
عید مبارک امّی جی۔ (دُعا، رمشا،جھڈّو سے)
(اہلِ خانہ کےنام)
میری جانب سے آپ سب کو میٹھی عید کی میٹھی میٹھی خوشیاں مبارک ہوں۔ (مریم ولید، اورنگی ٹائون،کراچی کا پیغام)
( جنگ، سنڈے میگزین کی ایڈیٹر اور ٹیم کے لیے)
آپ سب کو میری جانب سے عید مبارک۔ (حسیب، منیب اور ولید، کراچی سے)
(متاعِ جاں، ماں کے لیے)
پیاری ماں،عید مبارک۔ (کامران شیخ، پریم نگر، ٹنڈواللہ یار کی طرف سے)
(اُمّتِ مسلمہ کے نام)
میری جانب سے دُنیا بَھر کے مسلمانوں کو دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید مبارک۔ (ضیاء الحق قائم خانی، جھڈّو ،میرپورخاص سے)
ای میل کے ذریعے موصول ہونے والے پیغامات
(جان سے پیاری خالہ(مرحومہ)کے لیے)
خالہ جان! آپ کے بغیر یہ ہماری دوسری عید ہے۔جب سے ہم نے ہوش سنبھالا،سب سے پہلے عیدی آپ ہی کی طرف سے ملتی تھی اور جب آپ پُرانے زمانے کے قصّے کہانیاں سُناتیں، تو کس قدر اچھا لگتا ۔آج آپ ہمارے درمیان تو نہیں، مگر دِلوں میں زندہ ہیں۔ عید مبارک خالہ جان۔ (صفا عرفان، حبّہ عرفان، اور محمّد صہیب کی جانب سے)
(نصف بہتر، شازیہ عمران کے نام)
عید مبارک۔ سدا خوش رہو اور گھر آنگن یونہی مہکاتی رہو۔(عمران خالد خان، گلستانِ جوہر، کراچی سے)
(میرے آنگن کے پھول، میرے بچّوں کے لیے)
کاشف، وجیہہ،تنزیلا اور طاہرہ! عید مبارک بچّو۔اللہ تعالیٰ تم سب کے سلامت رکھے(آمین)۔ (تمہاری امّی فاطمہ کی طرف سے)
(متاعِ جاں، والدہ کے نام)
پہلے تو عید کی مبارک باد قبول کریں اور پھر فوراً عیدی بھی دیں۔(طاہرہ جبیں کی فرمایش)
(امّی جی کے لیے)
عید مبارک امّی جی۔ (مریم اظہر، لاہور سے )
(اہلِ خانہ،چنٹو، آئینہ اور سکھی سہیلیوں کے نام)
آپ سب کو دِل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔ چنٹو اور آئینہ، تم دونوں لڑاکم کم کرو۔دونوں بہت لڑتے ہو۔ (مریم ممتاز، آلولی، ہری پورکا پیغام)
(حمزہ علی عباسی کے نام)
میری طرف سے آپ کو عید کی ڈھیروں ڈھیر خوشیاں مبارک ہوں۔(طاہرہ فاطمہ)
(ہم سفر کے نام)
میری جانب سےدِلی عیدمبارک باد ۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے گھر کو خوشیوں کا گہوارہ بنائے رکھے (آمین)۔ (سمیرا محمّد رضا کا پیغام)
(پاک فوج کے جوانوں اور سیکوریٹی اہل کاروں کے نام)
آپ سب کو عید کے پُرکیف، خوشیوں بَھرے لمحات مبارک ہوں۔(لیاقت مظہر باقری، گلشنِ اقبال ،کراچی سے)
(پیارے دوست، احتشام کے نام)
دِل کی گہرائیوں سےعید مبارک۔ (حامد بٹ کی مبارک باد)
(اہلِ خانہ کے لیے)
آپ سب کو میری جانب سے عید مبارک۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کا ساتھ بنائے رکھے(آمین)۔ (مسز ظفر ،لاہور کی دُعا)
(اپنے پیارے عزیز و اقارب کے نام)
آپ سب میری جانب سے عید کی ڈھیروں ڈھیر مبارک باد قبول کریں۔ (زوناش ظفر، لاہور سے)
(اہلِ خانہ اور سہیلیوں کے لیے )
آپ سب کو دِلی عید مبارک۔ (وجیہہ، کمالیہ کی مبارک باد)
(پاک فوج، رینجرز، پاک ایف سی اور آئی ایس آئی کے نام)
آپ سب قوم کا فخر ہیں۔دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید مبارک۔ (انور قریشی، خیر ساری بانڈہ، کاہی، ہنگو سے)
(اپنے پیاروں کے لیے )
عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ (حافظہ سمیہ امیر، کراچی سے)
(اہلِ خانہ اور اُمّتِ مسلمہ کے نام)
ہماری طرف سے آپ سب کو عید مبارک۔ (رابعہ ثقلین اور حسن منیب ثقلین، فیصل آباد کا پیغام)
(راج دُلاری، امّی جان کے لیے)
امّی جان! آپ کودن بدن بوڑھا ہوتا دیکھ کر دِل کیسا کٹتا ہے،بتا نہیں سکتی۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے آپ کی دامے درمےسخنے خدمت کی توفیق عطا فرمائے(آمین)۔ عید مبارک امّی جی۔(حفصہ احسن کی جانب سے)
(اہلِ وطن کے نام)
’’عیدالفطر ‘‘مومنین کے لیے انعامِ الہٰی ہے۔سب کوعید مبارک۔(نعمت اللہ جاوید، کوئٹہ سے )
(منتہا خان کے لیے)
میری جانب سے آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو عید مبارک۔ (رضی اللہ خان، سخی حسن، کراچی سے)
(چھوٹے بھائی، انیس حسن (مرحوم) کے نام)
پیارے بھائی، آپ کو ہم سے بچھڑے25 برس بیت گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے(آمین)۔ (خدا بخش ملک بہلانی، نوشہرو فیروز سے)
(اپنے پیاروں کے نام)
عید کی ڈھیروں ڈھیرخوشیاں مبارک۔ (شاہد ناصر کی طرف سے)
(پیاری امّی جان کے نام)
امّی جی ! عید مبارک۔ مجھے آپ کے ہاتھوں کی بنی سویّاں بہت ہی اچھی لگتی ہیں۔ (الماس،کراچی سے)