• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کی تعیناتی کا فیصلہ غلط ثابت ہوا تو معافی مانگوں گا ‘شاہد خاقان

اسلام آباد(جنگ نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر ان کا چیئرمین نیب کی تعیناتی کا فیصلہ غلط ثابت ہوگا تو وہ قوم سے معافی مانگیں گے۔جاوید اقبال کا نام ن لیگ کے مجوزہ تین ناموں میں بھی شامل نہیں تھا‘جسٹس (ر) جاوید اقبال کو مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے اکتوبر 2017 ءمیں چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا۔شاہد خاقان عباسی نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرکے جاوید اقبال کو چیئرمین نیب منتخب کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب تعیناتی کے لیے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا جب کہ جاوید اقبال کا نام مسلم لیگ ن کے مجوزہ تین ناموں میں بھی شامل نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وقت نے ثابت کیا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کا فیصلہ غلط تھا تو قوم سے معذرت کر لوں گا۔
تازہ ترین