آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر سے نارا جیل کا اہلکار ہلاک

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سائٹ تھانے کی حدود میں فتح چوک کے قریب تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر سے نارا جیل کا اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ کرنٹ لگ کر جھلسنے سے شدید زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ تھانے کی حدود میں فتح چوک کے قریب ہفتے کو نارا جیل حیدرآباد کے اسپتال میں تعینات ڈسپنسر 48 سالہ محمد رمضان ڈیوٹی کے بعد گھر جانے کے لئے سڑک کراس کررہا تھا کہ تیز رفتار کوسٹر نے اسے تکر مار دی جس کے نتیجے میں رمضان موقع پر ہلاک ہوگیا‘ سائٹ پولیس نے راہ گیروں کی مدد سے لاش سول اسپتال منتقل کردی ۔ علاوہ ازیں ٹنڈو غلام علی میں بجلی کے کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہونے والے 40 سالہ محبوب علی ولد ساون علی کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال لایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمی محبوب 50 فیصد تک جھلس گیا ہے۔

سندھ بھر سے سے مزید